Saturday, November 23, 2024, 10:13 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » صدارتی دوڑ سے باہر نہیں ہوں گا، آخری دم تک لڑوں گا: بائیڈن

صدارتی دوڑ سے باہر نہیں ہوں گا، آخری دم تک لڑوں گا: بائیڈن

ڈونلڈ ٹرمپ کو ہرانے کے لیے بہترین امیدوار ہوں

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی سیاسی جماعت کے اراکین کانگریس پر واضح کردیا ہے کہ وہ صدارتی دوڑ سے باہر نہیں ہوں گے اور آخر دم تک لڑیں گے۔

ڈیموکریٹ اراکین کانگریس کے نام خط میں جوبائیڈن نے کہا کہ پچھلے 10 روز میں انہوں نے پارٹی رہنماؤں، حکام اور ووٹرز سے بات چیت کی ہے، ان کے خدشات سنے ہیں، وہ اندھے نہیں، دیگر کے مقابلے میں کہیں بہتر جانتے ہیں کہ صدارتی امیدوار کی حیثیت سے نمائندگی کی ذمہ داری کیا ہوتی ہے۔

بائیڈن نے واضح کیا کہ اگر انہیں مکمل یقین نہ ہوتا کہ وہی ڈونلڈ ٹرمپ کو ہرانے کے لیے بہترین امیدوار ہیں تو وہ دوبارہ صدارت کا الیکشن نہ لڑتے۔

امریکی صدر نے کہا کہ پارٹی ووٹرز نے انہیں ہی صدارتی امیدار چنا ہے تو کیا ان کی رائے کی بجائے میڈیا، سیاسی پنڈتوں اور ڈونرز کی بات سنی جائے؟

banner

بائیڈن کا کہنا تھا کہ ہم جمہوریت کیلئے کیسے کھڑے ہوں گے اگر ہم اپنی پارٹی ہی میں اسے نظر انداز کردیں، کہ یہ وقت ہے کہ پارٹی متحد ہوکر آگے بڑھے اور ڈونلڈ ٹرمپ کو ہرائے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024