Monday, April 7, 2025, 5:32 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » صدر بائیڈن سے متعلق 6 ہزار ای میلز ایوان نمائندگان کے ارکان کے حوالے

صدر بائیڈن سے متعلق 6 ہزار ای میلز ایوان نمائندگان کے ارکان کے حوالے

امریکی صدر بائیڈن کے گھر سے کلاسیفائیڈ دستاویزات ملنے پر تحقیقات جاری ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی نیشنل آرکائیوز نے صدر جو بائیڈن کے خلاف تحقیقات میں تقریباً چھ ہزار صفحات پر مشتمل ای میلز ایوانِ نمائندگان کی نگران کمیٹی کے حوالے کردی ہیں۔

ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایک سینئر معاون نے بتایا کہ نیشنل آرکائیوز نے امریکی صدر اور ان کے بیٹے ہنٹر کے خاندان سے متعلق 20 ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل ای میلز شائع کیں۔

امریکی نیشنل آرکائیوز کی جانب سے 75,000 سے زیادہ دیگر پیجز کا ریکارڈ بھی ہاؤس ریپبلکنز کے حوالے کیا گیا ہے۔

آرکائیوز کی طرف سے بائیڈن انتظامیہ کی طرف سے زیادہ وسیع پیمانے پر رکاوٹ ڈالنے کے الزامات بھی عائد کئے گئے۔

banner

ای میلز میں کمیٹی کی جانب سے متعدد درخواستوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ان میں وہ دستاویزات بھی شامل ہیں جن میں اس وقت کے نائب صدر بائیڈن کا تخلص استعمال کیا گیا تھا۔ بائیڈن کی 2015 میں یوکرین کی مقننہ کو دی گئی تقریر کا مسودہ اور ہنٹر بائیڈن یا اس کے کاروباری ساتھیوں کے ساتھ ان کی بات چیت بھی شامل ہے۔

امریکہ میں براک اوباما دور کی حساس دستاویزات نیشنل آرکائیو کے بجائے گھر پر رکھنے پر صدر بائیڈن کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024