Tuesday, December 3, 2024, 1:08 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » صدر جو بائیڈن نے جان بوجھ کر خفیہ دستاویزات لیک کیں : تحقیقاتی رپورٹ

صدر جو بائیڈن نے جان بوجھ کر خفیہ دستاویزات لیک کیں : تحقیقاتی رپورٹ

بائیڈن کیخلاف خفیہ دستاویزات معاملے پر تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر جو بائیڈن کے خلاف خفیہ دستاویزات کے معاملے پر اسپیشل کونسل کی رپورٹ منظر عام پر آگئی۔

345 صفحات پر مبنی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر جو بائیڈن نے جان بوجھ کر خفیہ دستاویزات لیک کی تھیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خفیہ دستاویزات کے معاملے میں جو بائیڈن کو سزا ملنا مشکل ہے کیونکہ وہ کمزور یادداشت والے ایک عمر رسیدہ شخص ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تحقیقات کے دوران ملنے والے شواہد ناکافی ہیں جس بنا پر بائیڈن کو انکی ضعیف العمری اور یادداشت کی کمزوری کی بنیاد پر سزا نہیں سنائی جا سکے گی۔

banner

واضح رہے کہ ایک سال قبل امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر سے خفیہ دستاویزات ملنے کے بعد ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا، خفیہ دستاویزات امریکی حکام کو واپس کردی گئی تھیں۔

جو بائیڈن کے گھر سے ملنے والی ’ٹاپ سیکرٹ‘ ٹیگ والی دستاویزات میں خارجی و عسکری پالیسی سمیت افغانستان سے متعلق اہم تفصیلات اور جو بائیڈن کی نوٹ بک بھی شامل تھی جس میں انہوں نے انٹیلی جنس ذرائع اور طریقہ کار سے متعلق نیشنل سکیورٹی پر نوٹس درج کیے ہوئے تھے۔

تحقیقات کے دوران جو بائیڈن سمیت 173 افراد کے انٹرویوز کیے گئے جن میں 147 عینی شاہدین بھی شامل تھے۔

رپورٹ پر اپنے ردعمل میں وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر جو بائیڈن نے معاملے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کیس میں ان پر کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا۔

بائیڈن کے وکلا کی جانب سے رپورٹ کے اجراء کے بعد خصوصی کونسل کو ایک خط کے ذریعے بائیڈن کی یادداشت سے متعلق اپنے الفاظ پر نظرثانی کی درخواست کی گئی ہے۔

خط میں بائیڈن کی یادداشت سے متعلق الفاظ کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہمیں نہیں لگتا کہ رپورٹ میں جو بائیڈن کی یادداشت سے متعلق بات کو درست طریقے سے بیان کیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کو بوڑھا اور کمزور یادداشت والا شخص قرار دینا بین الاقوامی سطح پر امریکا کے امیج کیلئے بھی فائدہ مند نہیں ہو گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024