Tuesday, April 1, 2025, 8:33 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » صدر شاید کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف کم کر دیں: امریکی وزیرِ تجارت

صدر شاید کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف کم کر دیں: امریکی وزیرِ تجارت

معاہدہ کے بارے میں کوئی رابطہ نہیں کیا گیا: کینیڈا

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی وزیرِ تجارت ہاورڈ لٹنک کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کینیڈا اور میکسیکو سے مصنوعات کی درآمد پر لگائے گئے ٹیرف کو کم کرنے کے لیے بدھ کے روز ایک معاہدے کا اعلان کر سکتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں انھوں نے دعویٰ کیا کہ وہ پورا دن کینیڈا اور میکسیکو کے حکام کے ساتھ رابطے میں تھے جو یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ وہ طاقتور اوپیوئڈ فینٹینیل کی امریکہ میں اسمگلنگ کو کم کرنے کی کوشش کریں گے۔

لٹنک کے خیال میں امریکی صدر ٹیرف ختم کرنے کے بجائے انھیں کم کر دیں گے۔

ان کے مطابق ٹرمپ کچھ لو، کچھ دو کی پالیسی کے تحت اس کا کوئی نہ کوئی حل نکال لیں گے۔

banner

لٹنک کا کہنا ہے کہ ہم شاید کل اس بارے میں کوئی اعلان کرنے جا رہے ہیں۔

کینیڈا کی وزیرِ خارجہ میلانی جولی نے بتایا ہے کہ ان کے دفتر سے اس معاہدہ کے بارے میں کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ہے۔

کینیڈا کی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی حکام جو چاہے کہہ سکتے ہیں لیکن اصل فیصلہ صدر ٹرمپ نے لینا ہے۔

امریکہ کی جانب سے کینیڈا کی مصنوعات پر 25 فیصد محصولات عائد کیے جانے کے بعد کینیڈا نے جواباً 107 ارب ڈالرز کی امریکی مصنوعات پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024