صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے کسی بھی وقت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق عارف علوی کسی بھی وقت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر سکتے ہیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پیر کو نگراں وزیر قانون و انصاف احمد عرفان اسلم سے ملاقات کی ہے، جس میں آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وفاقی وزیر قانون و انصاف احمد عرفان اسلم کی ملاقات pic.twitter.com/T7YN8cI12J
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) September 11, 2023
ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نگراں وزیر اور صدر مملکت کے درمیان ملاقات عام انتخابات پر جاری مشاورت کا حصہ تھی۔
جاری بیان میں صدر عارف علوی نے کہا کہ ’اچھی نیت کے ساتھ مشاورتی عمل کا تسلسل ملک میں جمہوریت کے لیے نتیجہ خیز ثابت ہوگا۔‘
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وفاقی وزیر قانون و انصاف احمد عرفان اسلم کی ملاقات
مُلاقات میں ملک میں عام انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی
حکومت اور صدر مملکت کے مابین ملاقات عام انتخابات پر جاری مشاورت کے تسلسل میں کی گئی pic.twitter.com/uU3VdlOFxp
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) September 11, 2023
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزارت قانون کی رائے ہے کہ الیکشن تاریخ کا اعلان کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔دوسری جانب ذرائع ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت کے الیکشن کی تاریخ دینے سے متعلق تاثر غلط ہے، صدرمملکت کی الیکشن سےمتعلق مشاورت جاری ہے۔