Friday, November 22, 2024, 5:04 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » صدر میکرون کو گلے لگاکر بوسہ دینے پر خاتون وزیرِ کھیل تنقید کی زد میں آگئیں

صدر میکرون کو گلے لگاکر بوسہ دینے پر خاتون وزیرِ کھیل تنقید کی زد میں آگئیں

وزیر کھیل نے موقع محل نہیں دیکھا؛ سوشل میڈیا صارفین

by NWMNewsDesk
0 comment

اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے دوران فرانسیسی وزیرِ کھیل 46 سالہ ایمیلی اوڈیا کاسٹیرا کی صدر ایمانوئل میکرون کو مضبوطی سے گلے لگانے اور گردن پر بوسہ دینے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

یہ منظر پیرس اولمپکس کے آغاز میں دریائے سین پر افتتاحی تقریب میں دیکھنے کو ملا۔

افتتاحی تقریب میں فرانسیسی خاتون وزیر کھیل جو خود بھی کھلاڑی رہ چکی ہیں شاندار تقریب کے انعقاد پر جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور ملکی صدر کو آتا دیکھ کر ان کے گلے لگ گئیں۔

اس موقع پر کسی نے تصویر کھینچ لی اور سب سے پہلے مقامی میگزین مادام فیگارو نے شائع کی جس کے بعد یہ تصویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔ تصویر میں دیگر وزرا اور اعلیٰ حکام بھی موجود ہیں۔

banner

سوشل میڈیا پر صارفین نے تصویر کو ناپسند کیا اور خاتون وزیر کھیل کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

صارفین کا کہنا تھا کہ وزیر کھیل نے موقع محل نہیں دیکھا اور عالمی سطح کی تقریب کے مراتب کا خیال نہیں کیا۔

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون اور وزیر کھیل کی جانب سے تصویر پر کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024