Wednesday, February 5, 2025, 12:10 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » صدر ٹرمپ کا سمندری طوفان سے متاثرہ نارتھ کیرولائنا کا دورہ

صدر ٹرمپ کا سمندری طوفان سے متاثرہ نارتھ کیرولائنا کا دورہ

متاثرہ آبادیوں کے لیے ہر ممکن وفاقی مدد کا وعدہ

by NWMNewsDesk
0 comment

صدر ٹرمپ نے جمعے کو قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر پہلے نارتھ کیرولائنا پہچنے۔

نارتھ کیرولائنا کے شہر ایش ویل میں انہوں نے متاثرہ آبادیوں کے لیے ہر ممکن وفاقی مدد کا وعدہ کیا۔

پیر کے روز اپنی دوسری صدارتی مدت کا حلف اٹھانے کے بعد آفت زدہ علاقوں کا یہ ان کا پہلا دورہ تھا جہاں لوگوں کی زندگیاں سمندری طوفان، جنگل کی آگ اور دیگر قدرتی آفات سے بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

نارتھ کیرولائنا کے شہر ایش ویل پہنچنے کے بعد ٹرمپ نے اس علاقے میں ستمبر میں آنے والے سمندری طوفان ہیلین کی تباہ کاریوں سے نمٹںے کے لیے وفاقی ادارے فیڈرل ایمرجینسی منیجمنٹ ایجنسی(FEMA) کی کارکردگی پر سخت تنقید کی۔

banner

متاثرہ علاقوں میں بحالی کی کوششوں پر بریفنگ کے دوران ٹرمپ نے متاثرین کی مدد کی فراہمی میں تیزی لانے کا وعدہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کو ترجیح دیں گے کہ قدرتی آفات سے نمنٹے کے لیے وفاقی ایمرجینسی منیجمنٹ ایجنسی فیما(FEMA) پر انحصار کرنے کی بجائے ریاستوں کو فنڈز دیے جائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس سلسلے میں ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کریں گے۔

صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ ہم فیما کو ختم کرنے کی سفارش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے نارتھ کیرولائنا کے مغربی حصے میں سمندری طوفان کی تباہ کاریوں سے بحالی میں مدد کے لیے کافی کام نہیں کیا۔

نارتھ کیرولائنا کے بعد ٹرمپ آگ کی لپیٹ میں آنے والے شہر لاس اینجلس کے دورے پر جانے والے ہیں جہاں اب بھی کئی علاقوں میں آگ بھڑک رہی ہے اور 16000 سے زیادہ مکان اور عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق 7 جنوری کو شروع ہونے والی جنگل کی آگ سے اب تک کم ازکم 28 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور کئی علاقوں میں ابھی تک آگ بھڑک رہی ہے ۔ تیز اور خشک ہواؤں کے باعث آگ کے دیگر علاقوں تک پھیلنے کے خطرات بدستور موجود ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024