Saturday, May 31, 2025, 3:16 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ’صدر پوتن اکتوبر میں پہلی روس عرب کانفرنس کی میزبانی کریں گے‘

’صدر پوتن اکتوبر میں پہلی روس عرب کانفرنس کی میزبانی کریں گے‘

مجھے یقین ہے کہ اس کانفرنس سے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے؛ روسی صدر

by NWMNewsDesk
0 comment

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ انہوں نے عرب ملکوں کے رہنماؤں اور عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل کو پہلی روس عرب سربراہی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق روسی خبر رساں ایجنسیوں نے سنیچر کو ماسکو کے صدارتی دفتر کریملن سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ کانفرنس رواں سال 15 اکتوبر کو ہوگی۔

روسی صدر سے منسوب بیان میں کہا گیا ہے کہ ’مجھے یقین ہے کہ اس کانفرنس سے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور متعدد شعبوں میں تعاون ہمارے ملکوں کے لیے فائدہ مند ہوگا۔ اس سے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے خطے میں سکیورٹی، امن اور استحکام یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔‘

عرب لیگ تنظیم میں 22 ملک شامل ہیں۔ یہ تنظیم مشرق وسطیٰ کے عرب ملکوں اور افریقہ کے شمالی حصے میں واقع ممالک کی نمائندگی کرتی ہے۔

تنظیم میں شامل ممالک دیگر شعبوں کے علاوہ علاقائی سیاست، معاشی اور عسکری امور پر علاقائی تعاون کرتے ہیں۔

banner

روس کے صدارتی دفتر کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکہ کے صدر خلیجی ملکوں کا چار روزہ دورہ مکمل کر کے واپس گئے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024