Thursday, November 14, 2024, 6:16 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » صومالیہ کے مشہور ساحل پر دھماکے میں 37 شہری ہلاک، 212 زخمی

صومالیہ کے مشہور ساحل پر دھماکے میں 37 شہری ہلاک، 212 زخمی

چار حملہ آور ہلاک، ایک حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا

by NWMNewsDesk
0 comment

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے مشہور ساحل میں قائم ریسٹورنٹ پر دھماکے سے 37 شہری ہلاک اور 212 زخمی ہوگئے۔

رات گئے الشباب کے مسلح افراد نے ساحل سمندر پر موجود لوگوں پر فائرنگ شروع کردی اور بعد ازاں ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑادیا۔

پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق ایک خود کش بمبار نے بیچ ویو ہوٹل کے مرکزی گیٹ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا جس کے بعد کچھ مسلحہ افراد نے ساحل پر موجود لوگوں پر فائرنگ شروع کردی۔

وزیر صحت علی حاجی نے انتہاپسند تنظیم الشباب پر ذمہ داری عائد کرتے ہوئے کہا کہ رات گئے ہونے والے دھماکے میں شہریوں کا جانی نقصان ہوا ہے۔

banner

علی حاجی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اس دھماکے میں زخمی ہونے والے 11 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں میں سے ایک نے خود کو اڑا دیا جبکہ دیگر تین حملہ آوروں کو سیکیورٹی فورسز نے ہلاک کردیا اور ایک حملہ آور کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

صومالیہ کے دارالحکومت میں ہونے والے اس خون ریز واقعے کی ذمہ داری  القاعدہ سے منسلک مسلح گروپ الشباب نے قبول کرلی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024