Thursday, November 21, 2024, 6:56 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » صومالی قزاقوں سے 19 پاکستانی شہریوں کو بازیاب کرایا: انڈین بحریہ

صومالی قزاقوں سے 19 پاکستانی شہریوں کو بازیاب کرایا: انڈین بحریہ

بحری قزاقوں نے ایرانی پرچم والے بحری جہاز کو ہائی جیک کر لیا تھا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

انڈیا کی بحری فوج نے بتایا کہ اس نے صومالی قزاقوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے ایک ایرانی ماہی گیروں کے بحری جہاز کو بازیاب کرایا ہے جس کے عملے میں 19 پاکستانی شہری بھی شامل تھے۔

ترجمان نے کہا کہ جنگی جہاز آئی این ایس سمترا نے ’عملے کے 19 پاکستانی ارکان اور ایرانی جھنڈے والے النعیمی ماہی گیری کے جہاز کو بحفاظت بازیاب کرایا۔

یہ امدادی کارروائی انڈین شہر کوچی سے تقریباً 850 ناٹیکل میل (1574 کلومیٹر) مغرب میں کی گئی۔

بھارتی بحریہ کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 11 صومالی قزاقوں نے عملے کو یرغمال بنا لیا تھا۔

banner

نیوی کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کمانڈوز رات کے وقت ماہی گیری کی کشتی پر سوار ہورے ہیں اور پھر صومالی قزاقوں کے ایک گروپ کے اوپر رائفلوں تان کر کھڑے ہیں۔

یہ امدادی کارروائی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب 36 گھنٹے قبل انڈیا نے اعلان کیا تھا کہ اس کی افواج نے ایرانی جھنڈے والے ایمان ماہی گیر بحری جہاز کے عملے کے 17 ارکان کو رہا کر دیا ہے۔ ان کو بھی صومالی قزاقوں نے قیدی بنایا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024