Sunday, December 22, 2024, 7:16 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » صیہونی فورسز کی فلسطینیوں پر بمباری جاری،ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4651 ہو گئی

صیہونی فورسز کی فلسطینیوں پر بمباری جاری،ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4651 ہو گئی

دو ہفتوں کے دوران حماس اور حزب اللہ کے حملوں میں 1400 سے زائد اسرائیلی مارے گئے

by NWMNewsDesk
0 comment

حماس اور اسرائیل کی جنگ 15 ویں روز بھی تھم نہ سکی

صیہونی فورسز کے حملوں میں اب تک 4ہزار651 فلسطینی جان سے گئے، مرنے والوں میں 2 ہزار کے قریب بچے اور 1400 خواتین بھی شامل ہیں۔

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق اسائیل کے حملوں میں ساڑھے 13ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ حالیہ جنگ کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بھی 12 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے

.

banner

دو ہفتوں کے دوران حماس اور حزب اللہ کے حملوں میں 1400 سے زائد اسرائیلی مارے گئے جبکہ 4ہزار 600 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ حماس نے 200 اسرائیلوں کو غزہ میں یر غمال بھی بنا رکھا ہے

اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو نے کارروائیاں جاری رکھنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں فتح حاصل ہونے تک لڑائی جاری رکھیں گے، جتنے اسرائیلی حماس نے یرغمالی بنائے ہیں انہیں واپس لے کر آئیں گے۔

دوسری جانب اسرائیل کے شام پر بھی فضائی حملے جاری ہیں،صیہونی فورسز نے میزائل حملوں میں دمشق اور حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے رن وزیز کو نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024