Monday, June 9, 2025, 1:15 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » طالبان اس بات کو یقینی بنائیں کہ دہشتگرد حملے افغانستان سے نہ ہوں: امریکہ

طالبان اس بات کو یقینی بنائیں کہ دہشتگرد حملے افغانستان سے نہ ہوں: امریکہ

پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ نے زور دیا ہے کہ طالبان اس بات کو یقینی بنائیں کہ دہشتگرد حملے افغانستان سے نہ ہوں۔

واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم افغان طالبان پرزور دیتے رہتے ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ دہشت گرد حملے افغان سرزمین سے نہ ہوں، طالبان کے ساتھ مذاکرات میں یہ بات ترجیح رہی ہے اور اب بھی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستانی عوام نے انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے، علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کیلئے پاکستانی عوام، حکومت کیساتھ مشترکہ مفادات ہیں۔

میتھو ملر کا کہنا تھا کہ پاکستان بدستور ایک قریبی پارٹنر ہے، پاکستانی معیشت کی بہتری سمیت کئی اہم معاملات پر کام کرتے ہیں،آئی ایم ایف امداد اور اس سلسلے میں اصلاحات پر کئی بار بات کی ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024