Thursday, November 21, 2024, 6:31 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » طالبان نے جاندار چیزوں کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کر دی

طالبان نے جاندار چیزوں کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کر دی

تصاویر نہ لینے سے متعلق پابندی کا اطلاق میڈیا یا عوام پر ابھی نہیں کیا گیا

by NWMNewsDesk
0 comment

افغانستان میں قائم طالبان حکومت کی جانب سے جاندار چیزوں کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

وزارت داخلہ نے سول اور ملٹری حکام کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ اپنی رسمی، غیر رسمی محفلوں میں جاندار چیزوں کی تصاویر لینے سے گریز کریں، طالبان نے حکام کو فیصلے پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کی ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ جاندار چیزوں کی تصاویر لینے سے فائدے کے بجائے نقصان ہوتا ہے، تصاویر نہ لینے سے متعلق پابندی کا اطلاق میڈیا یا عوام پر ابھی نہیں کیا گیا، اس ہدایات کا اطلاق صرف صوبائی حکام پر ہو گا۔

اس سے قبل بھی طالبان نے 1996ء سے 2001ء تک جانداروں کی تصاویر پر پابندی لگا دی تھی۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024