Saturday, September 7, 2024, 11:33 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » طالبان کے اقتدار کے بعد افغان لڑکیوں میں خودکشی کی شرح میں اضافہ ہوگیا، اقوام متحدہ رپورٹ

طالبان کے اقتدار کے بعد افغان لڑکیوں میں خودکشی کی شرح میں اضافہ ہوگیا، اقوام متحدہ رپورٹ

افغانستان نیشنل سکیورٹی فورسز کے 800 سابق اہلکاروں کو قتل کیا جاچکا

by NWMNewsDesk
0 comment

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (یو این ایچ آر سی) نے افغانستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق طالبان کی جانب سے افغان عوام کوشدید جسمانی، ذہنی اور جنسی استحصال کا سامنا ہے، طالبان کے قبضے کے بعد انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان نیشنل سکیورٹی فورسز کے 800 سابق اہلکاروں کو قتل کیا جاچکا ہے جبکہ طالبان رجیم میں ہزارہ کمیونٹی کے 334 افراد ہلاک اور 631 زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق جنوری 2022 سےجولائی 2023 کےدوران افغانستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے 1600 سے زائد واقعات ریکارڈ کیے گئے۔

banner

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نومبر 2022 اور اپریل 2023 کے درمیان افغانستان میں اقوام متحدہ نے جسمانی سزاؤں کے 43 سے زائد واقعات رپورٹ کیے، طالبان رجیم میں 58 خواتین اور 274 مردوں و بچوں کو مختلف جرائم میں کوڑے مارے گئے۔

اگست 2021 سے اب تک میڈیا کی آزادی کی خلاف ورزیوں کے 245 مقدمات درج کیے گئے جن میں حراست اور جسمانی تشدد کے 130 مقدمات اور 61 صحافیوں کی گرفتاریاں شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ طالبان کی کابینہ محض مرد ارکان پر مشتمل ہے، طالبان نے الیکشن کمیشن، پارلیمانی امور اور امن کی وزارت کو تحلیل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق طالبان کی جانب سے نابالغ اور کمسن بچیوں کو جبری شادی کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے اور طالبان کے اقتدار کے بعد سے صحت کا نظام بھی تباہ ہو گیا ہے جبکہ افغان لڑکیوں میں خودکشی کی شرح میں سنگین حد تک اضافہ ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 2021 سے 2022 کے درمیان چائلڈ لیبر کے 4 ہزار 519 واقعات رپورٹ ہوئے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024