Friday, October 18, 2024, 2:50 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » طلاق کے بعد شہزادی شیخہ مہرہ نے بیٹی کے ہمراہ پہلی تصویر شیئر کردی

طلاق کے بعد شہزادی شیخہ مہرہ نے بیٹی کے ہمراہ پہلی تصویر شیئر کردی

شہزادی شیخہ مہرہ نے انسٹاگرام پوسٹ پر شوہر کو طلاق دی تھی

by NWMNewsDesk
0 comment

دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ بنت محمد بن راشد المکتوم نے طلاق کے اعلان کے بعد اپنی بیٹی کے ہمراہ نئی تصویر شیئر کردی۔

شیخہ مہرہ بنت محمد بن راشد المکتوم نے کچھ روز قبل سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنی طلاق کا اعلان کیا ،جس کے بعد ان انہوں نے اپنی 2 ماہ کی بیٹی کے ہمراہ پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی۔

تصویرایک گھوڑے کی پورٹریٹ کے سامنے لی گئی ہے،انہوں نے پوسٹ کیلئے صرف سفید دل کی ایموجی کا استعمال کیااور کوئی کیپشن نہیں لکھا۔

banner

یاد رہے کہ شیخہ مہرہ نے مئی 2023 میں اماراتی بزنس مین شیخ مانا سے شادی کی تھی، ایک سال بعد مئی 2024 میں ان کے یہاں بیٹی کی ولادت ہوئی۔

دبئی میں شاہی انداز میں ہونے والی اس شادی کے اختتام کا اعلان اماراتی شہزادی شیخہ مہرہ نے انسٹاگرام کی پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔

مذکورہ پوسٹ میں شہزادی نے اپنے شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پیارے شوہر، جیسا کہ آپ دوسرے ساتھیوں کے ساتھ مشغول ہیں، میں ان سے طلاق کا اعلان کرتی ہوں، میں آپ کو طلاق دیتی ہوں، طلاق دیتی ہوں، طلاق دیتی ہوں، اپنا خیال رکھیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024