عالمی شہرت یافتہ دواساز ادارے ایسٹرا زینیکا نے اپنی کووڈ ویکسین مارکیٹ سے واپس لے لی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ طلب میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے جس باعث اُس نے ویکسین کی تیاری روک دی ہے۔ مارکیٹ میں دیگر اداروں کی ویکسینز کی آمد نے طلب پر شدید منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔
ایسٹرا زینیکا کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں کئی اداروں کی نئی ویکسین آچکی ہے۔ کووڈ کے نئے ویریئنٹس کی آمد کے ساتھ ہی مارکیٹ میں ویکسینز بھی بھی بھرمار ہے۔ ایسے میں طلب تیزی سے متاثر ہوئی ہے۔
ایسٹرا زینیکا نے مارچ میں یورپ کے لیے اپنی ویکسین کے استعمال کا اجازت نامہ واپس لے لیا تھا۔ 7 مئی کو یوروپین میڈیسین ایجنسی نے ایک بیان میں بتایا کہ ایسٹرا زینیکا کی کووڈ ویکسین کا اجازت نامہ منسوخ ہوچکا ہے، اب یہ ویکسین نہیں دی جاسکتی۔
بہت سے ممالک نے، کووڈ کی وبا پر قابو پالیے جانے کے بدولت، ایسٹرا زینیکا اور دیگر دواساز اداروں کی تیار کی ہوئی کووڈ ویکسین کی فراہمی روک دی ہے۔ آسٹریلیا میں یہ مارچ 2023 سے نہیں دی جارہی۔ مارکیٹ میں کئی اداروں کی کووڈ ویکسین کے آنے سے مسابقت بڑھ گئی ہے اور نئی ویکسین کی تیاری زیادہ سُودمند معاملہ نہیں رہی۔