Saturday, May 31, 2025, 3:19 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کی منظوری

پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کی منظوری

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو بھی ایکسٹیشن مل گئی

by NWMNewsDesk
0 comment

حکومت پاکستان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے منگل کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

’حکومت پاکستان کی جانب سے معرکہ حق، آپریشن بُنیان مرصوص کی اعلٰی حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر جنرل عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی ہے۔‘

صدر اور وزیراعظم پاکستان، وفاقی وزرا، چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانے پر مبارک باد دی گئی ہے۔

banner

جبکہ یہ اعزاز ملنے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قوم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔ یہ اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور فوجی شہدا اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں۔

’صدر پاکستان، وزیرِ اعظم اور کابینہ کے اعتماد کا شکر گزار ہوں۔ یہ اعزاز قوم کی امانت ہے جس کو نبھانے کے لیے لاکھوں عاصم بھی قربان۔ یہ انفرادی نہیں بلکہ افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے لئے اعزاز ہے۔‘

وفاقی کابینہ نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات کو جاری رکھنے کا بھی متفقہ فیصلہ کیا۔

وفاقی کابینہ نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ افواج پاکستان کے افسران و جوان، غازیان، شہدا اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو آپریشن بُنیان مرصوص کے دوران ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اعلٰی سرکاری ایورڈز سے نوازا جائے گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024