Saturday, May 31, 2025, 3:19 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » عالمی ایجنسی پاکستان کے ایٹمی ہتھیار تحویل میں لے: بھارت

عالمی ایجنسی پاکستان کے ایٹمی ہتھیار تحویل میں لے: بھارت

کیا پاکستان جیسی غیرذمہ دار قوم کے ہاتھوں میں موجود ایٹمی ہتھیار محفوظ ہیں؟

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی نگرانی میں لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بادامی باغ کنٹونمنٹ میں بھارتی فوج سے خطاب میں راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ وہ دنیا سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ کیا پاکستان جیسی غیرذمہ دار قوم کے ہاتھوں میں موجود ایٹمی ہتھیار محفوظ ہیں؟ پوری دنیا نے دیکھا ہے کہ کیسے پاکستان کی جانب سے انڈیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق دھمکیاں دی گئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے دورہ کشمیر کا مقصد کشمیری عوام اور یہاں تعینات فوجیوں کا شکریہ ادا کرنا ہے، جس طرح کا ردعمل انہوں نے پہلگام حملے کے بعد دیا وہ قابل تحسین ہے۔

اس دورے کے آغاز پر انہیں انڈین فوج کی جانب سے شیل، گولوں اور میزائل کے ٹکڑے بھی دکھائے گئے جو انڈیا کے مطابق مبینہ طور پر پاکستان کی جانب سے فائر کیے گئے تھے۔

banner

انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دہشت گردی اور دہشت گردوں کے پاکستان میں موجود ٹھکانوں سے متعلق انہی الزامات کو دہرایا جو انڈیا کئی دنوں سے عائد کرتا چلا آیا ہے اور جنہیں پاکستان بارہا مسترد کر چکا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024