Wednesday, September 18, 2024, 10:06 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » عالمی بینک نے آئندہ سال پاکستان میں مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی کردی

عالمی بینک نے آئندہ سال پاکستان میں مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی کردی

رواں مالی سال مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 8 فیصد تک رہنے کی توقع ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ آؤٹ لک جاری کردیا

عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جی ڈی پی اگلے 3 سال میں3 فیصد سےکم رہنےکی پیش گوئی کی ہے۔

عالمی بینک کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی شرح نمو 1.8 فیصد، سال2025 میں 2.3 فیصد اور سال 2026 میں2.7 فیصد رہنے کا امکان ہے جب کہ رواں مالی سال زرعی شرح نمو 3 فیصد، سال2025 میں 2.2 فیصد اور سال 2026 میں زرعی شرح نمو2.7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

عالمی بینک کے مطابق رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 26 فیصد جب کہ مالی سال2025 میں15 فیصد تک اور مالی سال 2026 میں مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔

banner

عالمی بینک کا بتانا ہےکہ رواں مالی سال صنعتی ترقی کی نمو 1.8 فیصد، مالی سال 2025 میں صنعتی ترقی2.2 فیصد اور مالی سال 2026 میں2.4 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

اس کے علاوہ رواں مالی سال مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 8 فیصد تک، مالی سال2025 میں 7.4 فیصد اور مالی سال2026 میں مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے6.6 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024