Monday, December 23, 2024, 2:00 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

قم سندھ میں بیراجوں کی بہتری اور ڈیجیٹل اکانومی بڑھانے کے منصوبے پر خرچ ہوگی

by NWMNewsDesk
0 comment

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔

ورلڈ بینک کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ رقم دو نئے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔

عالمی بینک نے کہا کہ ڈیجیٹل اکانومی بڑھانے کے منصوبے پر 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالر خرچ ہوں گے۔

پاکستان کے لیے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بین ہسین کا کہنا تھا کہ ’پاکستان میں بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل اکانومی کو سپورٹ کرنا معاشی اور سماجی ترقی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے

banner

ناجی بین ہسین نے کہا کہ ’2022 میں پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب نے ایسی آفات کو روکنے کی اہمیت اجاگر کی۔ اس فنڈ کے ذریعے بیراجوں کو مضبوط بنانا اور ان کا انتظام کرنا شامل ہے۔

سندھ میں بیراجوں کی بہتری کے منصوبے کے لیے 7 کروڑ 17 لاکھ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔ سندھ کے تین بیراجوں کی بہتری سے سیلاب سے بچاؤ اور تحفظ حاصل ہو گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024