Monday, March 31, 2025, 10:22 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » عالمی بینک نے 50 ہزار روپے اور اس سےکم آمدن والوں پر ٹیکس لگانے کا مشورہ دیدیا

عالمی بینک نے 50 ہزار روپے اور اس سےکم آمدن والوں پر ٹیکس لگانے کا مشورہ دیدیا

پانچ لاکھ روپے ماہانہ آمدن والوں پر 35 فیصد شرح سے ٹیکس عائد کیا جائے

by NWMNewsDesk
0 comment

عالمی بینک نے پاکستان کو 50 ہزار روپے اور اس سےکم آمدن والوں پر بھی ٹیکس لگانے کا مشورہ دے دیا۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پانچ لاکھ روپے ماہانہ آمدن والوں پر 35 فیصد شرح سے ٹیکس عائد کیا جائے اور وفاقی حکومت ان شعبوں پر خرچ نہ کرے جو صوبوں کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔

عالمی بینک کا یہ بھی کہنا ہے کہ ساتویں قومی مالیاتی کمیشن کا دوبارہ جائزہ لیکر وفاقی و صوبائی دائرہ کار میں فنانسنگ کا لائحہ عمل طےکیا جائے، دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے اور ٹیکس فری آمدن کی حد کم کی جائے۔

اس کے علاوہ عالمی بینک نے پاکستان کو مشورہ دیا ہے کہ پرسنل انکم ٹیکس کا اسٹرکچر آسان بنایا جائے، زرعی شعبے میں ساڑھے 12 ایکڑز زمینوں کے مالکان پر ٹیکس لگایا جائے۔

banner

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ مناسب تیاری اور جائزے کے بغیر شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبے ختم کر دیے جائیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024