Friday, October 24, 2025, 1:01 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » عالمی بینک کا کاسا 1000 منصوبے پر کام دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

عالمی بینک کا کاسا 1000 منصوبے پر کام دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

منصوبے کے تحت افغانستان کے راستے پاکستان کو کلین انرجی دستیاب ہو سکےگی

by NWMNewsDesk
0 comment

عالمی بینک نے کاسا 1000 منصوبے پرکام دوبارہ شروع کرنےکا اعلان کردیا۔

پاور ڈویژن نے اپنے اعلامیے میں کاسا 1000منصوبے پر پیشرفت کے حوالے سے بتایا کہ حکومت کاسا منصوبے کی سرگرمیاں دوبارہ بحال کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتی ہے۔

اعلامیے کے مطابق حکومت نے عالمی بینک کا شکریہ ادا کرنے کے لیے مشترکہ ڈکلیریشن پر دستخط کرنے کا اعلان کیا ہے، پاکستان مشترکہ ڈکلیریشن پر دستخط کے لیے کرغزستان اور تاجکستان کے ساتھ شامل ہوگیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق عالمی بینک نے افغانستان میں تعمیراتی کام شروع کرنے کے لیے درخواست کا بروقت جواب دیا، منصوبےمیں شامل تمام 3 پڑوسی ممالک نے منصوبے کی بحالی کے لیے درخواست کی تھی۔

banner

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ منصوبے کے تحت افغانستان کے راستے پاکستان کو کلین انرجی دستیاب ہو سکےگی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024