Sunday, December 14, 2025, 9:17 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » عالمی عدالت انصاف اسرائیلی کیخلاف کیس پر فیصلہ کل سنائے گی

عالمی عدالت انصاف اسرائیلی کیخلاف کیس پر فیصلہ کل سنائے گی

عدالت غزہ میں جنگ روکنے سے متعلق ہنگامی اقدامات کے بارے میں فیصلہ سنا سکتی ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

عالمی عدالت انصاف اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی کے خلاف مقدمے میں جنوبی افریقہ کی درخواست پر جمعہ کو فیصلہ سنائے گی۔

17 ججوں کا پینل اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کی جانب سے دائر مقدمے کا فیصلہ کل (26 جنوری) کو پاکستانی وقت کےمطابق شام 5 بجے سنائے گی ۔

عالمی عدالت کا فیصلہ اسرائیل کے خلاف مقدمے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوگا۔

فیصلے میں عالمی عدالت اس اہم سوال سے متعلق فیصلہ نہیں کرے گی کہ آیا اسرائیل نسل کشی کر رہا ہے یا نہیں تاہم عدالت غزہ میں جنگ روکنے سے متعلق ہنگامی اقدامات کے بارے میں فیصلہ سنا سکتی ہے۔

banner

یاد رہے کہ عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام اسرائیل پر عائد کرتے ہوئے مقدمہ دائر کیا تھا جس کے بعد عالمی عدالت میں 11 اور 12 جنوری کو ہونے والی سماعت میں جنوبی افریقہ اور اسرائیل نے دلائل پیش کیے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024