Wednesday, September 18, 2024, 9:25 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » عالمی عدالت نے اسرائیل کو جرمن ہتھیاروں کی فروخت کیخلاف درخواست مسترد کردی

عالمی عدالت نے اسرائیل کو جرمن ہتھیاروں کی فروخت کیخلاف درخواست مسترد کردی

موجودہ حالات میں آرٹیکل 41 کے استعمال کی ضرورت نہیں : فیصلہ

by NWMNewsDesk
0 comment

عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے اسرائیل کو جرمن ہتھیاروں کی فروخت کے خلاف درخواست مسترد کردی۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کو جرمن ہتھیاروں کی فروخت کے خلاف درخواست پر عالمی عدالت انصاف نے فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا موجودہ حالات میں آرٹیکل 41 کے استعمال کی ضرورت نہیں۔

بر اعظم امریکہ کے وسطی ملک نکاراگوا کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ جرمنی اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرکے نسل کشی کنوینشن کی خلاف ورزی کر رہاہے۔

banner

واضح رہے کہ اس سے قبل جنوری میں عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی کا کیس نہ سننے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف نسل کشی کا مقدمہ چلانے کا اعلان کردیا تھا تاہم وہ جنگ بندی کا حکم دینے میں ناکام رہی تھی۔

7 اکتوبرکے بعد غزہ میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی،34 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 63 ہزار سے زائد زخمی ہوئے، 9 اکتوبر کو اسرائیلی وزیردفاع نے غزہ کے محاصرے اور بجلی پانی بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کی جانب سے کیے گئے حملوں کے بعد اسرائیل نے غزہ میں وحشیانہ کارروائیوں کا آغاز کیا تھا، اسرائیلی حکام کے مطابق حماس کے حملے میں عام شہریوں سمیت 1200 افراد مارے گئے، اس کے علاوہ 240 افراد کو یرغمال بھی بنایا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024