Tuesday, December 3, 2024, 12:49 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » عالمی موسمیاتی ادارے نے 2023 کو تاریخ کا گرم ترین سال قرار دے دیا

عالمی موسمیاتی ادارے نے 2023 کو تاریخ کا گرم ترین سال قرار دے دیا

ڈبلیو ایم او کی رپورٹ کے مطابق 2015 سے 2023 انسانی تاریخ کے گرم ترین سال رہے ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

اقوام متحدہ کے عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) نے کہا ہے کہ یہ لگ بھگ طے ہے کہ 2023 تاریخ کا گرم ترین سال ہوگا۔

عالمی ادارے نے یہ انتباہ بھی کیا کہ مستقبل قریب میں سیلاب، جنگلات میں آتشزدگی، برف پگھلنے اور ہیٹ ویوز جیسے واقعات کی شدت میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔

یہ انتباہ ڈبلیو ایم او کی جانب سے دبئی میں کوپ 28 موسمیاتی کانفرنس کے موقع پر جاری رپورٹ میں کیا گیا۔

عالمی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پیرس معاہدے کے مقاصد کے حصول میں ناکامی کے حوالے سے ایک اور معاہدہ کرنا ضروری ہے، ورنہ موسمیاتی تبدیلیوں کے بدترین اثرات سے بچنا مشکل ہوگا۔

banner

ڈبلیو ایم او کی رپورٹ کے مطابق 2015 سے 2023 انسانی تاریخ کے گرم ترین سال رہے ہیں۔

ابھی ڈبلیو ایم او کا 2023 کا ڈیٹا اکتوبر تک کا ہے مگر عالمی ادارے کے مطابق آخری 2 مہینوں میں ایسی کسی تبدیلی کا امکان نہیں جو رواں سال کو گرم ترین ہونے سے بچا سکے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024