37
مصری میں ہونے والے صدارتی انتخابات برائے 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ۔ موجودہ صدر عبدالفتاح السیسی ایک بار پھرصدر منتخب ہوگئے۔
ترجمان الیکشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عبدالفتاح السیسی نے 89.6 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ صدارتی انتخاب 2024 میں ریکارڈ ووٹنگ کی گئی۔ووٹنگ کی شرح 66.8 فیصد رہی، جو ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹنگ کی شرح ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ صدارتی انتخابات میں 4 کروڑ 70 لاکھ ووٹرز نے ووٹ کاسٹ کیے۔4 کروڑ 47 لاکھ 72 ہزار 668 ووٹ درست قرار دیے گئے۔
ترجمان کے مطابق صدر عبدالفتاح السیسی نے 3 کروڑ 97 لاکھ سے زائد ووٹ لے کر واضح برتری حاصل کی۔