Friday, November 22, 2024, 4:41 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » عراق میں’دہشت گردی’کے 10 مجرموں کو پھانسی دےدی گئی

عراق میں’دہشت گردی’کے 10 مجرموں کو پھانسی دےدی گئی

تمام افراد کا تعلق شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ سے تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

عراق میں دہشت گردی کے الزام میں سزائے موت پانے والے 10 عسکریت پسندوں کو گزشتہ روز پھانسی دے دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سزائے موت جنوبی عراق کے شہر ناصریہ کی ایک جیل میں دی گئی اور سزائے موت پانے والے تمام افراد عراقی شہری تھے۔

ان 10 افراد کو شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ میں شمولیت اختیار کرنے اور ‘سنگین دہشت گردی کے جرائم’ میں ملوث ہونے کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔

اپریل میں عراق نے دہشت گردی کے الزام میں سزائے موت پانے والے 11 عسکریت پسندوں کو پھانسی دے دی تھی جس پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے تنقید کی گئی تھی۔

banner

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ حالیہ مہینوں میں عراق میں سزائے موت کے بارے میں ‘شفافیت کے پریشان کن فقدان’ کی وجہ سے مزید بہت سے افراد کو خفیہ طور پر پھانسی دی گئی ہے۔

عراق نے 2014-2017 میں امریکی حمایت یافتہ فوجی مہم میں داعش کے جنگجوؤں کو شکست دینے کے بعد سے سیکڑوں مشتبہ جہادیوں پر مقدمہ چلایا ہے اور متعدد کو سزائے موت دی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024