Monday, November 11, 2024, 9:47 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » عراق میں امریکی سفارتخانے پر راکٹوں سے حملہ

عراق میں امریکی سفارتخانے پر راکٹوں سے حملہ

حملے میں عراقی سکیورٹی ایجنسی کے ہیڈکوارٹر کو نقصان پہنچا، عراقی سرکاری میڈیا

by NWMNewsDesk
0 comment

عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے حملے میں کوئی جانی نقصان نہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

عراق کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ اس حملے میں عراقی سکیورٹی ایجنسی کے ہیڈکوارٹر کو نقصان پہنچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح چار بجے کے قریب عراقی دارالحکومت کے وسط میں واقع امریکی سفارت خانے کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ سائرن بجائے گئے جن میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقلی کی اپیل کی گئی تھی۔

banner

یہ پہلا موقع ہے جب امریکی سفارت خانے پر فائرنگ کی گئی ہے، اکتوبر کے وسط سے عراق اور شام میں امریکی افواج کے فوجی اڈوں پر درجنوں حملوں کے بعد بظاہر لگ رہا ہے کہ اہداف کا دائرہ وسیع ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024