61
امریکی اور عراقی حکام کا کہنا ہے ڈرون حملے میں شمالی عراق کے امریکی اور اتحادی فورسز کے زیر استعمال ایک ملٹری بیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
عراقی وزیر اعظم کے فوجی امور کے ترجمان یحیی رسول نے ایک بیان میں کہا کہ عراقی کردستان کے اربیل ایئرپورٹ کے قریب ایک ملٹری بیس کی طرف ڈرون داغا گیا تھا۔
عراق کی سرکاری نیوز ایجنسی کا کہنا تھا کہ اربیل ایئرپورٹ کے قریب ایک بوبی ٹریپ ڈرون مار گرائے جانے کے بعد ایئرپورٹ پر آپریشن معطل کردیا گیا ہے۔اس واقعے میں کچھ افراد زخمی ہوئے ہیں اور پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔