Thursday, September 19, 2024, 8:02 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » عراق: کالعدم جماعت کو متحرک کرنے کے جرم میں صدام حسین کی بیٹی کو 7 سال قید

عراق: کالعدم جماعت کو متحرک کرنے کے جرم میں صدام حسین کی بیٹی کو 7 سال قید

اپنے والد کی جماعت بعث پارٹی کے نظریات کو پھیلانے کا الزام

by NWMNewsDesk
0 comment

عراق کے سابق صدر صدام حسین کی سب سے بڑی بیٹی رغاد کو 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

عراق میں فوجداری عدالت میں سابق صدر صدام حسین کی بیٹی کے خلاف اپنے والد کی کالعدم جماعت ’’بعث پارٹی‘‘ کو متحرک کرنے کے الزام پر مقدمے کی سماعت ہوئی۔

رغاد حسین پر الزام تھا کہ انہوں نے 2021 میں میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں اپنے والد کی جماعت بعث پارٹی کے نظریات کو پھیلایا اور ان انٹرویو کی سوشل میڈیا پر بھی تشہیر کی جب کہ بعث پارٹی کو 2003 میں کالعدم قرار دیا جا چکا تھا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ بعث پارٹی کو 2016 میں عرقی پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے قانون کے آرٹیکل 9 کے بعد کالعدم قرار دیا گیا تھا جو اداروں، جماعتوں، نسل پرستانہ، دہشت گرد اور تکفیری سرگرمیوں کی ممانعت کا قانون ہے۔

banner

عدالت نے کہا کہ رغاد حسین نے اس قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انھیں 7 سال کی قید کی سزا سنائی جاتی ہے، رغاد حسین کو سزا ان کی غیر موجودگی میں سنائی گئی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024