Monday, July 21, 2025, 1:51 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » علی گڑھ یونی ورسٹی کی 100 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون وائس چانسلر مقرر

علی گڑھ یونی ورسٹی کی 100 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون وائس چانسلر مقرر

خاتون پروفیسر اس سے قبل وومنز کالج کی پرنسپل کی ذمہ داریاں نبھا رہی تھیں

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارتی جامعہ علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی میں پہلی بار خاتون کو وائس چانسلر کا عہدہ دے دیا گیا ہے، علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی ہند کی بڑی اور قدیم یورنی ورسٹیز میں شامل ہے۔

نعیمہ خاتون پہلی خاتون ہیں، جنہیں یونی ورسٹی کی تاریخ کے 100 سال میں پہلی مرتبہ جامعہ کا وائس چانسلر منتخب کیا گیا ہے۔

بھارتی وزیر تعلیم کی جانب انہیں اپوائنٹ کیا گیا ہے، واضح رہے جامعہ میں بھارتی صدر دروپادی مرومو کی جانب سے دورہ کیا گیا تھا، جس کے بعد خاتون پرفیسر کو وائس چانسلر لگایا گیا ہے۔

وومنز کالج کی پرنسپل نعیمہ خاتون کو وائس چانسلر علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی کا وائس چانلسر 5 سال کے لیے لگایا جا رہا ہے۔

banner

جبکہ 1988 میں سائیکالوجی کے ڈیپارٹمنٹ میں بطور لیکچرار اپوائنٹ ہوئی تھیں، تاہم 2006 میں ہو پروفیسر بن گئیں۔ جبکہ 2014 میں وہ وومنز کالج کی پرنسپل منتخب ہوئیں۔

واضح رہے 1875 میں محمد اینگلو اورئینٹڈ کالج کے طور پر سامنے آنے والے کالج کو 1920 میں یونی ورسٹی کا درجہ دیا گیا تھا جبکہ نام بھی تبدیل کر کے علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی رکھ دیا گیا تھا۔

2020 میں یونی ورسٹی کو 100 سال مکمل ہوئے تھے، جبکہ دلچسپ بات یہ بھی ہے اس جامعہ میں 100 سے زائد عرصے میں کوئی خاتون وائس چانسلر نہیں لگ سکا تھا، تاہم نعیمہ خاتون پہلی خاتون بن گئی ہیں، جنہیں یہ اعزاز ملا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024