37
عمان میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، سڑکیں زیر آب آگئیں۔
مسلسل بارش کی وجہ سے عمان کے شمال اور مشرق کے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے۔
ملک کے شمال مشرق میں آنے والے سیلاب میں 5 افراد کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاع تھی۔
رپورٹ کے مطابق بدھ تک عمان میں سیلاب کے باعث گاڑیاں بہہ جانے سے اسکول کے بچوں سمیت ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔
وزارت تعلیم نے سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر احتیاط کے طور پر بیشتر علاقوں میں اسکول بند کر دیے تھے اور حکام نے لوگوں کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔