Thursday, September 19, 2024, 8:43 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » عمران خان کیخلاف عدم اعتمادمیں موجودہ آئی ایس آئی چیف کا کردار تھا: مولانا فضل الرحمن

عمران خان کیخلاف عدم اعتمادمیں موجودہ آئی ایس آئی چیف کا کردار تھا: مولانا فضل الرحمن

عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کے حوالےسے فیض حمید کا نام غلطی سے لیا، فضل الرحمن

by NWMNewsDesk
0 comment

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد لانے میں جنرل(ر) فیض حمید کے ملوث ہونے پر وضاحت کردی۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جنرل فیض کا نام غلطی سے لیا ،وہ عدم اعتماد کے موقع پر میٹنگ میں موجود نہیں تھے۔ان کے بعد والے(موجودہ آئی ایس آئی چیف ندیم انجم ) عدم اعتماد لانے والوں میں شامل تھے

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جنرل باجوہ اور فیض حمید کو 2018 کے الیکشن میں دھاندلی کاذمہ دارسمجھتا ہوں۔

banner

انہوں نے کہا کہ ایک پیغام تھا کہ اگر استعفیٰ دے دیا جائے تو آپ عدم اعتماد کی تحریک واپس لے لیں ۔ زیادہ سے زیادہ یہ ہو گا کہ انہوں نے محفوظ انداز میں بات کی ہو گی اور میں کھل کر بات کر رہا ہوں ۔

مولانا فضل الرحمن نےکہا کہ ہماری سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار ہے اور اسے ختم ہونا چاہیے ۔ جو چیزیں آنکھوں کے سامنے ہوئیں ان پر حلف کی باتیں کرنا درست نہیں ، اس معاملے کو زیادہ زیربحث لانے کے بجائے تاریخ کے حوالے کر دینا چاہئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےمولانافضل الرحمان نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جنرل باجوہ اورفیض حمید کےکہنےپرلائے،اس پربعدمیں ن لیگ اور پیپلزپارٹی نےمہرلگائی

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024