Thursday, November 21, 2024, 9:19 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » عمران خان کی حراست بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے:اقوام متحدہ ورکنگ گروپ

عمران خان کی حراست بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے:اقوام متحدہ ورکنگ گروپ

عمران خان کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور غیر قانونی قید میں رکھنے پر ہرجانہ ادا کیا جائے

by NWMNewsDesk
0 comment

جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپ “یو این ورکنگ گروپ آن آربٹریری ڈیٹینشن” نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قید میں رکھا گیا ہے۔ اس لئے انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے اور غیر قانونی قید میں رکھنے پر ہرجانہ ادا کیا جائے۔

یواین ورکنگ گروپ آن آربٹریری ڈیٹینشن کا کہنا ہے کہ’’سابق وزیر اعظم عمران خان پہلے توشہ خانہ کیس میں اور سائفر کیسز میں بظاہر “قانونی بنیادوں کے بغیر حراست میں ہیں‘‘ اور ایسا لگتا ہے کہ یہ کیس سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ہیں تاکہ انہیں سیاسی میدان میں مقابلہ کرنے سے روکاجا سکے۔‘‘

اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ نے کہا کہ اس کا مناسب حل یہ ہوگا کہ عمران خان کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور بین الاقوامی قانون کے مطابق انہیں اس حراست کے باعث معاوضے اور دیگر ازالے کا قابلِ عمل حق دیا جائے۔

جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قانونی پریشانیاں ان کے اور ان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف “جبر کی کہیں زیادہ بڑی مہم” کا حصہ تھیں۔

banner

عالمی ادارے کے گروپ نے نوٹ کیا کہ 2024 کے انتخابات سے قبل، عمران خان کی پارٹی کے ارکان کو گرفتار کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان کے جلسے جلوسوں میں خلل ڈالا گیا۔

گروپ نے یہ الزام بھی لگایا ہےکہ انتخابات کے دن “وسیع پیمانے پر فراڈ ہوا ، اور درجنوں پارلیمانی نشستوں کو ہتھیا لیا گیا۔”

واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے نے فوری طور پر اس بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

پاکستان کا الیکشن کمیشن اس بات کی تردید کرتا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی۔

عمران خان گزشتہ سال اگست سے جیل میں ہیں اور انہیں فروری میں ہونے والے قومی انتخابات سے قبل کچھ مقدمات میں سزا سنائی گئی تھی۔ وہ اب بھی درجنوں دیگر مقدمات لڑ رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024