Monday, December 23, 2024, 2:07 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » عید پر اسرائیلی حملے میں زخمی ہونیوالی اسماعیل ہنیہ کی ننھی پوتی ہلاک

عید پر اسرائیلی حملے میں زخمی ہونیوالی اسماعیل ہنیہ کی ننھی پوتی ہلاک

اس حملے میں اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹے اور پوتے بھی ہلاک ہوگئے تھے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ننھی پوتی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئی۔

حماس سربراہ کی پوتی ملاک ہنیہ عید کے روز ہونے والے اسرائیل حملے میں زخمی ہوگئی تھی۔

اس حملے میں اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹے اور پوتے بھی ہلاک ہوگئے تھے۔

اسرائیلی جہازوں نے عید کے روز شمال مغربی غزہ کے شاتی مہاجر کیمپ میں اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا تھا۔

banner

اسماعیل ہنیہ کو اُس وقت بیٹوں اور پوتوں کی ہلاکت کی اطلاع دی گئی جس وقت وہ خود غزہ سے قطر لائے گئے زخمیوں کی عیادت کے لیے اسپتال میں موجود تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اسرائیلی حملوں میں اسماعیل ہنیہ کے پوتا اور پوتی ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024