Thursday, November 21, 2024, 3:40 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » 26 غریب ترین ممالک 2006 سے بدترین معاشی حالت میں ہیں، عالمی بینک

26 غریب ترین ممالک 2006 سے بدترین معاشی حالت میں ہیں، عالمی بینک

ان معیشتوں کو کورونا وبا کے دور جیسی غربت کا سامنا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

عالمی بینک نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ دنیا کے 26 غریب ترین ممالک 2006 سے بدترین معاشی حالت میں ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے 26 غریب ترین ممالک جہاں 40 فیصد افراد غربت زدہ ہیں، 2006 کے بعد سے کسی بھی دور کے مقابلے میں سب سے زیادہ قرض میں ڈوبے ہوئے ہیں اور قدرتی آفات سمیت دیگر سانحات کے بڑھتے ہوئے خطرے سے دوچار ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان معیشتوں کو کورونا وبا کے دور جیسی غربت کا سامنا ہے جبکہ دنیا کے بیشتر ممالک اس وبا کے اثرات سے باہر نکل چکے ہیں اور اپنی شرح نمو کو بحال کر چکے ہیں۔

عالمی بینک اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے واشنگٹن میں ہونے والے سالانہ اجلاس سے ایک ہفتے قبل جاری کی گئی رپورٹ انتہائی غربت کے خاتمے کی کوششوں کے لیے ایک بڑے دھچکے کی تصدیق کرتی ہے

banner

اس سال عالمی بینک کی جانب سے انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن (آئی ڈی اے) کے تحت دنیا کے غریب ترین ممالک کے لیے 100 ارب ڈالر جمع کرنے کی کوششوں پر زور دیتی ہے۔

عالمی بینک نے کہا کہ زیر مطالعہ 26 غریب ترین معیشتیں جن کی سالانہ فی کس آمدنی 1145 ڈالر سے کم ہے، آئی ڈی اے کی گرانٹس اور صفر کے قریب شرح سود کے قرضوں پر انحصار بڑھا رہی ہیں کیونکہ مارکیٹ سے مالی معاونت بڑی حد تک ختم ہو چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان ممالک کا قرض سے جی ڈی پی کا اوسط تناسب 72 فیصد کے ساتھ 18 سال کی بلند ترین سطح پر ہے اور اس گروپ کے نصف ممالک یا تو قرض کی پریشانی میں مبتلا ہیں یا اس کے خطرے سے دوچار ہیں۔

چاڈ سے لے کر کانگو تک کے زیادہ تر زیرمطالعہ ممالک سب صحارا افریقہ سے تعلق رکھتے ہیں تاہم اس فہرست میں افغانستان اور یمن بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 26 غریب ترین ممالک میں سے دو تہائی یا تو مسلح تنازعات کا شکار ہیں یا انہیں ادارہ جاتی اور سماجی کمزوری کی وجہ سے امن و امان کو برقرار رکھنے میں دشواری کا سامنا ہے، جس کے باعث یہاں غیر ملکی سرمایہ کاری اور برآمدات نہ ہونے کے برابر ہے اور انہیں بار بار اتار چڑھاؤ کا سامنا رہتا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024