Wednesday, September 18, 2024, 9:37 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غزہ آپریشن، القسام کا شمالی بریگیڈ کے سربراہ سمیت 4 اہم کمانڈرز کی اموات کا اعلان

غزہ آپریشن، القسام کا شمالی بریگیڈ کے سربراہ سمیت 4 اہم کمانڈرز کی اموات کا اعلان

اسرائیل نے غزہ پر مسلسل 44 روز بمباری کی جس کے نتیجے میں بچوں اور عورتوں سمیت 14 ہزار سے زائد فلسطینی قتل ہوئے

by NWMNewsDesk
0 comment

غزہ میں جنگ بندی کا آج تیسرا روز ہے اور آج القسام بریگیڈز نے اسرائیلی جارحیت خلاف مزاحمت کے دوران 4 اہم کمانڈرز کی اموات کا اعلان کیا ہے۔

مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے غزہ میں اسرائیلی افواج کے خلاف جنگ میں ملٹری کونسل کے رکن و شمالی بریگیڈ کے کمانڈر احمد الغندور المعروف ابو انس سمیت 4 اہم کمانڈرز کی اموات کا اعلان کردیا۔

القسام بریگیڈز کے مطابق ملٹری کونسل کے رکن و شمالی بریگیڈ کے کمانڈر احمد الغندور المعروف ابو انس، بيت لاھیا بٹالین کے کمانڈر وائل رجب المعروف ابو صہیب، شمالی بریگیڈ کے ڈپٹی کمانڈر رفعت سلمان المعروف ابو عبداللہ اور آرٹلری بریگیڈ کے کمانڈر ایمن صیام جان سے گئے۔

القسام بریگیڈز نے کہا کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن میں یہ کمانڈرز بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے مارے گئے۔

banner

اسرائیل نے غزہ پر مسلسل 44 روز بمباری کی جس کے نتیجے میں بچوں اور عورتوں سمیت 14 ہزار سے زائد فلسطینی قتل ہوئے۔

اسرائیلی افواج نے 27 اکتوبر سے غزہ میں زمینی آپریشن کیا جس میں ان کے 65 سے زائد فوجی مارے گئے جن کی سرکاری سطح پر تصدیق کی گئی۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر کے بعد غزہ پر ہونے والے اسرائیلی حملوں میں القسام بریگیڈز کے ملٹری کونسل کے رکن اور سینٹرل بریگیڈ کے کمانڈر ایمن نوفل بھی مارے گئے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024