Thursday, September 19, 2024, 8:17 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غزہ میں اقوام متحدہ کے اسکول پراسرائیل کا حملہ؛ 34 افراد ہلاک

غزہ میں اقوام متحدہ کے اسکول پراسرائیل کا حملہ؛ 34 افراد ہلاک

ہلاک ہو نے والوں میں 19 خواتین اور بچے بھی شامل ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

غزہ میں بدھ کے روز اسرائیلی فضائیہ نے اقوام متحدہ کے ایک اسکول اور دو گھروں کو نشانہ بنایا۔

حکام کے مطابق ان حملوں میں کم از کم 34 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں 19 خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فضائیہ نے وسطی غزہ کے نصیرات پناہ گزین کیمپ میں اقوام متحدہ کے الجعونی بوائز اسکول کو نشانہ بنایا، جس میں 14 افراد ہلاک اور کم از کم 18 زخمی ہوئے۔

اسرائیلی فوجی کارروائیوں اور انخلا کے احکامات کے باعث اپنے گھروں سے بے دخل ہونے والے ہزاروں فلسطینی غزہ کے اسکولوں میں رہ رہے ہیں۔

banner

الجعونی اسکول غزہ کے ان بہت سے اسکولوں میں سے ایک ہے جو اقوام متحدہ کی فلسطینیوں کی ایجنسی کے زیر انتظام ہے، اور یہ جنگ کے دوران کئی بار نشانہ بن چکا ہے۔

ایک اور حملے میں جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے قریب ایک گھر پر حملہ ہوا، جس میں چھ بہن بھائیوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوئے۔

غزہ کی وزارت صحت اور شہری دفاع کے مطابق، شمالی غزہ کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں منگل کو دیر گئے ایک گھر پر حملے میں چھ خواتین اور بچوں سمیت نو افراد ہلاک ہو گئے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024