Saturday, April 19, 2025, 7:08 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غزہ کا دورہ کرنے والے امریکی ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ کا حکم

غزہ کا دورہ کرنے والے امریکی ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ کا حکم

این جی اوز سے منسلک افراد کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بھی جانچ ہوگی

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتطامیہ نے ویزے کی درخواست دینے والے ان تمام افراد کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے جو یکم جنوری 2007 تک یا اس سے پہلے غزہ کی پٹی کا دورہ کر چکے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ امیگریشن یا دیگر ویزوں کی درخواست کرنے والوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

ان میں غیر سرکاری تنظیموں سے منسلک افراد بھی شامل ہیں جو کسی بھی عرصے کے لیے غزہ میں سفارتی یا سرکاری حیثیت سے موجود رہے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ میں اگر سکیورٹی کے حوالے سے توہین آمیز معلومات ظاہر ہوئیں تو ’سکیورٹی ایڈوائزری اوپینین‘ ایس اے او جمع کروانا ہوگا۔ جس کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ ویزے کی درخواست دینے والا شخص امریکہ کی سکیورٹی کے لیے خطرہ تو نہیں بنے گا۔

banner

یہ مراسلہ تمام امریکی سفارتخانوں اور قونصل خانوں کو بھیجا گیا ہے۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے سینکڑوں ویزے منسوخ کیے ہیں جس میں قانونی طور پر مقیم افراد بھی شامل ہیں جو امریکہ کی خارجہ پالیسی کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

یہ مراسلہ امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو کے دستخط سے جاری ہوا ہے جنہوں نے مارچ میں کہا تھا کہ وہ 300 سے زائد ویزے پہلے ہی منسوخ کر چکے ہیں۔

امریکی انتظامیہ نے کہا تھا کہ سٹوڈنٹ ویزے پر امریکہ آنے والے ایسے تمام افراد کو ملک بدر کیا جائے گا جو فلسطین کی حمایت کرتے ہیں اور غزہ جنگ میں اسرائیل کے طرزِ عمل پر تنقید کرتے ہیں۔

صدر ٹرمپ کے مخالفین نے اس عمل کو امریکی آئین کے تحت آزادی اظہار رائے پر حملہ قرار دیا ہے۔

امریکی آئین کے مطابق ہر شخص کو آزادی سے بولنے کا حق حاصل ہے چاہے وہ تارکین وطن ہی کیوں نہ ہوں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024