Thursday, April 3, 2025, 1:28 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غزہ جنگ: حکومتی پالیسیوں پر جوبائیڈن انتظامیہ کی ایک اور رکن مستعفی

غزہ جنگ: حکومتی پالیسیوں پر جوبائیڈن انتظامیہ کی ایک اور رکن مستعفی

چیف آف اسٹاف کی معاون خصوصی للی گرینبرگ مستعفی

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی حکومت کی اسرائیل کی حمایت کی پالیسی کے خلاف اب جوبائیڈن انتظامیہ کے اندر سے ہی آواز اٹھ رہی ہیں۔

فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کا ساتھ دینے پر بائیڈن انتظامیہ کے ایک اور رکن نے استعفیٰ دیدیا۔

امریکہ میں ہونے والے ایک احتجاج کے دوران امریکی محکمہ داخلہ میں تعینات چیف آف اسٹاف کی معاون خصوصی للی گرینبرگ نے غزہ کے معاملے پر امریکی پالیسیوں پر احتجاجاً استعفیٰ دیدیا۔

للی گرینبرگ نے اپنے استعفے میں لکھا کہ ان کا ضمیر انہیں مزید کام جاری رکھنے کی اجازت نہیں دیتا۔

banner

للی گرینبرگ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک موقع پر کہا تھا کہ اسرائیل کے وجود کے بغیر دنیا میں کوئی بھی ایسا یہودی نہیں ہوگا جو محفوظ ہو، ہم امریکی صدر کے اس بیان کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر جو بائیڈن یہودیوں کو امریکی وار مشین کی شکل دے رہے ہیں اور یہ بہت غلط ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں میں ہلاک فلسطینیوں کی تعداد 35 ہزار ہوگئی ہے جن میں بڑی تعداد میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024