54
اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 صحافیوں سمیت مزید 200 سے زائد فلسطینیوں کو ہلاک کردیا ہے۔
اسرائیلی افواج کی کارروائیوں میں مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 18 ہزار 682 سے تجاوز ہوچکی جبکہ زخمیوں کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔
فلسطینی وزارت تعلیم کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 3 ہزار 714 فلسطینی طالب علم بھی جان سے گئے جب کہ 5 ہزار 700 طالب علم زخمی بھی ہوئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں مرنے والے فلسطینیوں میں 7 ہزار 729 سے زائد بچے اور 5 ہزار 153 زائد خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 8 ہزار 663 سے زائد بچے اور 6 ہزار 327 سے زائد خواتین شامل ہیں اور 7 ہزار 780 سے زائد افراد تاحال لاپتا ہیں۔