Thursday, November 14, 2024, 12:34 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بربریت کے 200 دن مکمل

غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بربریت کے 200 دن مکمل

برطانیہ اور جرمنی کا حماس سے یرغمالوں کی رہائی کا مطالبہ

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیلی فورسزکی غزہ میں ظلم و بربریت کے 200 دن مکمل ہوگئے مگر اسرائیلی فوج کی بمباری رُکی نہ جنگ بندی مذاکرات پر کوئی پیش رفت ہوسکی۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ 200 روز قبل حماس نے یہودیوں پر ہولوکاسٹ کے بعد سے مہلک ترین حملہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ دو سو دن گزرنے کے بعد بھی یرغمال قید میں ہیں ۔

جرمن وزیر خارجہ اینالینا بائر بوک نے کہا کہ جب تک یرغمال آزاد نہیں ہوتے، ہم ہار نہیں مانیں گے۔ امن کا موقع تب ہی ملے گا جب وہ گھر آئیں گے ۔

banner

امریکہ نے پیر کو کہا تھا کہ حماس نے لڑائی کو روکنے، غزہ میں یرغمالوں کی رہائی، اسرائیل کے زیر حراست فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور غزہ میں شہریوں کے لئےانسانی امداد میں اضافے سے متعلق “میز پر موجود ایک انتہائی اہم تجویز“ سے اتفاق نہیں کیا ہے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ حالیہ ہفتوں میں اسرائیل نے مذاکرات میں حماس کے مطالبات پورے کرنے کےلیے کسی حد تک پیش رفت کی ہے، اور اس کے بعد حماس نے مطالبات میں تبدیلی کردی۔

حماس نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملہ کیا، جس میں تقریباً 1,200 لوگ ہلاک اور 250 کو یرغمال بنایا گیا۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں کے پاس اب بھی تقریباً 100 قیدی اور 30 سے زیادہ کی باقیات ہیں۔

اسرائیل کی فوجی مہم میں غزہ کی وزارت صحت کے مطابق،کم از کم 34,183 فلسطینی ہلاک اور 77,000 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ وزارت کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں دو تہائی خواتین اور بچے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024