غزہ کی سول ڈیفنس نے کہا ہے کہ اسکول پر اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعدا 80 ہو گئی ہے۔
ال آہلی اسپتال کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ حملے میں ہلاک ہونے والے 70 افراد کی نعشیں جبکہ 10 کے اعضا ملے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے اسکول پر تین راکٹ حملے کیے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ داراج کے علاقے میں واقع التابعین اسکول میں حماس نے کمانڈ اور کنٹرول سینٹر بنایا ہوا تھا جس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو نقصان پہنچنے کے خطرے کو کم سے کم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں جس میں ’ہدف کو درست طور پر نشانہ بنانے کے لیے متعلقہ گولہ بارود کا استعمال، فضائی نگرانی اور انٹیلیجنس معلومات شامل ہیں۔‘
فلسطینی عسکری گروپ اسلامک جہاد کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے فجر کی نماز کے وقت حملہ کیا۔
غزہ حکومت کا کہنا ہے کہ اسکول میں تقریباً 250 بچے اور خواتین نے پناہ لے رکھی تھی۔