Monday, December 23, 2024, 12:59 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غزہ میں امدادی ٹرکوں پراسرائیلی فضائی حملے،58 افراد ہلاک

غزہ میں امدادی ٹرکوں پراسرائیلی فضائی حملے،58 افراد ہلاک

ٹرکوں کو ہائی جیک کرنے کی منصوبہ سازی کرنے والے عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا؛ اسرائیل

by NWMNewsDesk
0 comment

غزہ کی شہری دفاع کی ایجنسی نے کہا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں امدادی ٹرکوں کی حفاظت کرنے والے 12 محافظوں سمیت 58 افراد ہلاک ہو گئے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے ٹرکوں کو ہائی جیک کرنے کی منصوبہ سازی کرنے والے عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس کی فورسز نے جنوبی غزہ میں اسرائیل کے نامزد انسانی ہمدردی کے ایک زون میں موجود حماس کے مسلح عسکریت پسندوں پر رات بھر درست نشانے پر جانچ کر حملے کیے تھے ۔

فوج کے ایک بیان میں کہا گیا، ’’ تمام ہلاک دہشت گرد حماس کے ارکان تھے اور انہوں نے انسانی ہمدردی کے امدادی ٹرکوں کو پرتشدد طریقے سے ہائی جیک کرنے اور انہیں دہشت گردی کی جاری سر گرمی کی مدد کے لیے منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

banner

غزہ کی سول ڈیفینس ایجنسی کے ترجمان محمود بسال نے کہا کہ جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں کیے گئے ایک حملے میں سات اورقریبی علاقے خان یونس میں ایک او ر حملے میں پانچ محافظ ہلاک ہوئے۔

ترجمان محمود بسال نے اے ایف پی کو بتایا کہ (اسرائیلی ) قابض نے ایک بار پھر ان کو نشانہ بنایا جو امدادی ٹرکوں کی حفاظت کر رہے تھے، اگرچہ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ وہ انسانی ہمدردی کے امدادی ٹرکوں پر حملہ نہیں کرتی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024