Monday, December 23, 2024, 12:44 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غزہ میں انسانی بحران میں کمی لانے کا سب سے اچھا طریقہ جنگ بندی ہے : انٹنی بلنکن

غزہ میں انسانی بحران میں کمی لانے کا سب سے اچھا طریقہ جنگ بندی ہے : انٹنی بلنکن

اسرائیل نے یقین دلایا ہے کہ وہ امریکی خدشات سنے بغیر رفح میں زمینی فوجی دستے نہیں بھیجے گا: وائٹ ہاؤس

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے پیر کے روز سعودی دارلحکومت ریاض میں خلیج تعاون کونسل کے ایک اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی بحران میں کمی لانے کا سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ وہاں جنگ بندی کی جائے۔

بلنکن 28 اپریل سے یکم مئی تک غزہ، عمان اور تل ابیب کے دورے پر ہیں۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان چھ ماہ سے زیادہ عرصہ قبل شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے مشرق وسطیٰ خطے کا یہ ان کا ساتواں سفارتی مشن ہے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس دورے میں وزیر خارجہ بلنکن کی توجہ غزہ میں جنگ بندی کو یقینی بنانے کی کوششوں مرکوز ہو گی جس سے یرغمالوں کی رہائی ہو سکے گی اور اس محصور علاقے میں انسانی امداد کی فراہمی اور یا اس میں اضافے کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

اس سے قبل وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے بھی اے ایک ٹی وی شو میں بتایا تھا کہ اسرائیل نے امریکی حکام کو یقین دلایا ہے کہ وہ امریکی خدشات کو پوری طرح سنے بغیر غزہ کے جنوبی شہر رفح میں اپنے زمینی فوجی دستے نہیں بھیجے گا۔

banner

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ہم نے غزہ میں قابل ذکر پیش رفت دیکھی ہے جس میں آمد و رفت کے لیے نئے سرحدی راستے کا افتتاح، غزہ میں لائے جانے والے امدادی سامان کے حجم میں اضافہ اور امریکہ کی جانب سے غزہ کے ساحل پر عارضی بندرگاہ کی تعمیر کا آغاز ہےجو آئندہ ہفتوں میں کھل جائے گی.

تاہم انہوں نے کہا یہ کافی نہیں ہے۔ ہمیں ابھی غزہ اور آس پاس کے علاقوں کے لیے مزید امداد حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024