Friday, November 22, 2024, 2:35 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کیلئے حماس نے اپنی تجاویز دے دیں

غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کیلئے حماس نے اپنی تجاویز دے دیں

جنگ بندی کے دوران غزہ کی تعمیر نو شروع کی جائے گی اور لاشوں اور باقیات کا تبادلہ کیا جائے گا

by NWMNewsDesk
0 comment

غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے قطر اور مصر کے مجوزہ فریم ورک پر فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنی تجاویز دے دیں۔

حماس نے غزہ میں ساڑھے چار ماہ کیلئے جنگ بندی کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کے دوران تمام اسرائیلی یرغمالی آزاد کر دیئےجائیں گے۔

حماس کی تجویز ہے کہ اسرائیل غزہ سے اپنی افواج نکال لے اور غزہ میں جنگ بند کردے۔

حماس کے سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشیق نے جنگ بندی تجاویز دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی تجاویز اسرائیل اور امریکا کو بھیج دی گئی ہیں۔

banner

جنگ بندی کے دوران غزہ کی تعمیر نو شروع کی جائے گی اور لاشوں اور باقیات کا تبادلہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024