103
غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے قطر اور مصر کے مجوزہ فریم ورک پر فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنی تجاویز دے دیں۔
حماس نے غزہ میں ساڑھے چار ماہ کیلئے جنگ بندی کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کے دوران تمام اسرائیلی یرغمالی آزاد کر دیئےجائیں گے۔
حماس کی تجویز ہے کہ اسرائیل غزہ سے اپنی افواج نکال لے اور غزہ میں جنگ بند کردے۔
حماس کے سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشیق نے جنگ بندی تجاویز دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی تجاویز اسرائیل اور امریکا کو بھیج دی گئی ہیں۔
جنگ بندی کے دوران غزہ کی تعمیر نو شروع کی جائے گی اور لاشوں اور باقیات کا تبادلہ کیا جائے گا۔
