Tuesday, April 29, 2025, 2:37 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غزہ میں جنگ بندی کیلئے قاہرہ میں جاری مذاکرات میں اہم پیش رفت

غزہ میں جنگ بندی کیلئے قاہرہ میں جاری مذاکرات میں اہم پیش رفت

محصور علاقے میں طویل مدتی جنگ بندی پر اتفاق رائے پاگیا؛ زرائع

by NWMNewsDesk
0 comment

غزہ میں جنگ بندی کے لیے قاہرہ میں جاری مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے

مصر کے 2 سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے قاہرہ میں جاری مذاکرات میں ’اہم پیش رفت‘ دیکھنے میں آ رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محصور علاقے میں طویل مدتی جنگ بندی پر اتفاق رائے پایا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ تاحال حماس کے ہتھیاروں سمیت کچھ اہم نکات باقی ہیں۔

banner

ذرائع کا کہنا ہے کہ جاری مذاکرات میں مصر اور اسرائیل کے وفود بھی شامل ہیں، مصر اور قطر نے تازہ ترین مذاکرات کے بارے میں پیش رفت کی اطلاع نہیں دی۔

قبل ازیں مصر کے سرکاری خبر رساں ادارے القہرہ نیوز ٹی وی نے خبر دی تھی کہ مصری انٹیلی جنس کے سربراہ جنرل حسن محمود رشاد نے گزشتہ روز قاہرہ میں اسٹریٹجک امور کے وزیر رون درمر کی سربراہی میں اسرائیلی وفد سے ملاقات کریں گے۔

مذاکرات کے ساتھ ساتھ اسرائیل کی غزہ میں فوجی کاروائیاں بھی جاری ہیں

گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران غزہ کے اسپتالوں میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں 100 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023 کو اپنی فوجی کارروائی شروع کرنے کے بعد سے اب تک کم از کم 52 ہزار314 فلسطینیوں کو قتل کیا ہے جبکہ 17ہزار 792 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

18 مارچ کو اپنی جارحیت دوبارہ شروع کرنے کے بعد سے اسرائیل کم از کم 2 ہزار 222 فلسطینیوں کو ہلاک کرچکا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024