Thursday, November 21, 2024, 2:11 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غزہ میں جنگ بندی کی امریکی قرارداد کی حمایت کرتے ہیں، حماس

غزہ میں جنگ بندی کی امریکی قرارداد کی حمایت کرتے ہیں، حماس

امریکہ اس بات کو یقینی بنائے کہ اسرائیل اس قرارداد کی پابندی کرے

by NWMNewsDesk
0 comment

حماس نے غزہ میں اسرائیل کے ساتھ جنگ کے مستقل خاتمے کے امریکی منصوبے کی حمایت کرنے والی اقوام متحدہ کی قرارداد کو قبول کرلیا۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ بات حماس کے سینیئر رہنما سامی ابو زہری نے نمائندے سے ٹیلی فونک گفتگو میں بتائی، حماس کی جانب سے تاحال رائٹرز کے اس دعوے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

رائٹرز کے بقول سامی ابو زہری جو اس وقت غزہ سے باہر کہیں مقیم ہیں، نے بتایا کہ حماس اس قرارداد پر مزید بات چیت اور تفصیلات طے کرنے کے لیے مذکرات کے لیے بھی تیار ہے۔

تاہم حماس رہنما نے اس حمایت کو مشروط ظاہر کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اب امریکہ اس بات کو یقینی بنائے کہ اسرائیل اس قرارداد کی پابندی کرے۔

banner

حماس کے سینیئر رہنما سامی ابو زہری نے مزید کہا کہ غزہ سے اسرائیلی فوجیوں کے مکمل انخلاء اور فلسطینی قیدیوں کے بدلے اسرائیلی یرغمالیوں کا قابل قبول ہے، اب امریکا سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل درآمد کرتے ہوئے اسرائیل سے فوری جنگ کے خاتمے کے اپنے وعدوں کو پورا کرے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024