Sunday, December 22, 2024, 2:46 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پر عملدرآمد میں ناکامی ناقابل معافی ہوگا، انتونیوگوتریس

غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پر عملدرآمد میں ناکامی ناقابل معافی ہوگا، انتونیوگوتریس

حماس کا قرارداد منظور ہونےکا خیر مقدم، اسرائیل کی امریکہ سے اظہار ناراضگی

by NWMNewsDesk
0 comment

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے قرارداد کی منظوری پر ردعمل دیتے ہوئے فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس قرارداد کو فوری نافذ ہونا چاہیے، ایسا نہ ہوا تو یہ ناقابل معافی ہوگا۔

حماس کی جانب سے سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور ہونےکا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ قرارداد دونوں طرف سے قیدیوں کے فوری تبادلے کے لیے تیار ہونے پر زور دیتی ہے۔

اسرائیل نے قرارداد ویٹو نہ کرنے پر اسرائیلی وفد کا دورہ امریکہ منسوخ کر دیا۔

banner

اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے قرارداد ویٹو نہ کرنا ماضی کے مؤقف سے پیچھے ہٹنے کے مترادف ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے اس اقدام سے حماس کے خلاف جنگ اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔

دوسری جانب امریکہ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کی قرارداد ووٹنگ میں حصہ نہ لینا پالیسی میں تبدیلی کا اشارہ نہیں ہے۔

غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 32 ہزار سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 74 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔ شہدا میں 13 ہزار بچے بھی شامل ہیں، یہ پچھلے چار برسوں میں کسی بھی عالمی تنازع میں ہلاک بچوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ اسرائیل پورے غزہ کو ملیامیٹ کرچکا ہے اور مکانات، اسپتال، مساجد، پناہ گاہیں تباہ ہوچکی ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024